بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کی نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا


اسلام آباد(صباح نیوز)توشہ خانہ کی نئی نیب تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ۔بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا