سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔
بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں تلاشی آپریشن بدھ کی شام نامعلوم افراد کے ہاتھوں بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے ایک دکاندار کی ہلاکت کے بعد شروع کیا تھا۔ایک اعلی پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کئی علاقوں کا محاصرہ بدستور جاری ہے اور تلاشی کی کاروائی کی جا رہی ہے۔