لداخ کے ضلع کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ


سری نگر: لداخ کے ضلع کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر نیچے تھی۔فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں کرگل ضلع میں ہی 7 اپریل کو 3.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔