مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے


مدینہ منورہ(صباح نیوز)مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے۔96 سالہ شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں رہائش پذیر تھے۔

شیخ اسماعیل مدینہ منورہ آنے والے ہر زائر کو ڈسپوزایبل کپس میں گرما گرم چائے یا کافی مفت پیش کیا کرتے تھے،وہ اپنی انسانی خدمت کے سبب پیغمبر رسولۖ کے مہمانوں کے میزبان کے طور پر مشہور تھے۔شام سے تعلق رکھنے والے یہ بزرگ کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔شیخ اسماعیل زائرین کو مفت خوشبو بھی لگاتے تھے اور کھجوریں بھی روزانہ کی بنیاد پر مفت تقسیم کرتے تھے۔