بہار کے  ایک مزدور کو جنوبی کشمیر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا


سری نگر: بھارتی ریاست بہار کے  ایک مزدور کو جنوبی کشمیر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے

بھارتی ریاست بہار کے رہائشی راجہ شاہ کو ضلع  اسلام آبادے علاقے بیچ بہاڑہ میں گولیاں مار دی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے واقعے کے فورا بعد علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ہلاک ہونے والا شخص دکاندار تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثنابھارتی فوجیوں نے بیچ بہاڑہ میں ہی محاصرے اور تلاشی کی ایک اور کارروائی کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔