سری نگر:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی پانچ نشستوں پر انتخابات کا سلسلہ کل شروع ہوگا۔ ادھم پور حلقہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے مجموعی طور پر87لاکھ رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔
حلقہ انتخاب ادھمپور میں19اپریل جبکہ جموں حلقے میں26اپریل،اننت ناگ راجوری میں7مئی،سرینگر پارلیمانی حلقے میں13مئی اور بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں20مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ جموں کشمیر میں ووتوں کی گنتی 4جون کو ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں اضافی فورسز نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں جمعہ کو ووٹنگ ہو گی ضلع مجسٹریٹ، بصیر الحق چودھری نے فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ پولنگ کے اوقات کے دوران مقررہ پولنگ اسٹیشنوں کے علاوہ پورے ضلع میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر سختی سے پابندی ہے۔