سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ختم کی جائے ، سعد رفیق


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ختم کی جائے،سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا ۔

ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی ختم کی جائے ، نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔