وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے  ملاقات کی ۔  صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم نے صوبہ  بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی ،دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے : وزیراعظم نے کہا کہ  بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ، بلوچستان کے  معدنی وسائل  سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے؛ اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملاقات میں  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وزیر تجارت جام کمال، لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔