حکومت کو پاکستان انویسٹمنٹ ڈے دنیا کے فنانشل حب میں کرنا چاہیے،مزمل اسلم

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پاکستان انویسٹمنٹ ڈے دنیا کے فنانشل حب میں کرنا چاہیے، وفاق کے علاوہ صوبوں کو اب سرمایہ کاری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے روڈ شوز کا انعقاد کرنا چاہیے، دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹ میں پبلک لمیٹڈ  کمپنیز کے جی ڈی آر کرنے چاہئیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ مثال پاکستان کا بانڈ ہے جس کی قدر 100 فیصد چند ماہ میں بڑھی، عالمی نجی اداروں نے سرمایہ کاری کی، ایسے اقدامات سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹو جی سرمایہ کاری طویل اور بہت رعایت دینا پڑتی ہے، نجکاری پر بھی توجہ دیں، ماضی قریب میں بھارت کی نجی کمپنیز نے سب کیا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کے علاوہ صوبوں کو اب سرمایہ کاری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔