کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے بھارت سے تجارت کی بحالی کی خبروں کوشہدائے کشمیرکے خون پرنمک پاشی اورجدوجہد آزادی کی تحریک کی پیٹھ پرچھرگھونپنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیرکے نام پربجٹ اورکشمیرکی سودی بازی کرنے والوں کو تاریخ اورقوم ہرگزمعاف نہیں کرے گی۔مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے تجارت غداری ہوگی۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت نصف صدی سے زاید کشمیرپرقابض اورظلم وناانصافی اورانسانی حقوق کی شدید پامالی کر ہاہے۔5اگست 2019کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 307کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے دنیا کی خوبصورت وادی کشمیرکو جہنم اور سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے
کشمیریوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے اسرائیل کی طرح ہندوں کو کشمیرمیں غیرقانونی طورپربسایا جارہا ہے، تعلیمی اداے اورکاروباربند اورنوجوانوں کو جھوٹے مقابلوں میں شہیدکیا جارہا ہے بھارتی قیادت کا پاکستان میں گھس کرحملوں کے بیانات کے باوجود حکومتی ارکان کی تجارت کی باتیں لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم نے کشمیر کو شہ رگ قراردیا تھا شہ رک کے بغیرپاکستان نامکمل ہیں۔کشمیرعوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ان شاء اللہ شہداء کی قربانیاں اورکشمیرعوام کی جدوجہد ضرورایک دن رنگ لائے گی اوروادی کشمیرپرآزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔