اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر حافظ نعیم الرحمان کو اپنی اورپوری کشمیری قوم کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔
محمود ساغر نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہاکہ اس اہم عہدے پر آپ کا انتخاب آپ کی قابلیت، دیانت داری اور سب سے بڑھ کر اس اعتماد اوربھروسے کا اظہار ہے جو آپ کی جماعت اور مجلس شوری نے آپ پر کیا ہے۔
انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ نومنتخب امیر جماعت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مدد اور حمایت کے لیے جماعت کے قابل فخر ورثے کو انتہائی خلوص اور تندہی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے