”کشمیری اپنے حقوق کیلئے ثابت قدم رہیں” جموں میں پوسٹر چسپاں


جموں :مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی ، آرایس ایس کے شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔

جموں ڈوگرہ لبریشن فرنٹ” کی طرف سے جموں خطے کے مختلف مقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے” بی جے پی ، آر ایس ایس نے ہمارے حقوق چھین لیے ہیں، ہم بی جے پی ،آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈ ے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہمارے حقوق، ارضی اور شناخت کو غیر قانونی طور پر غصب کیا جا رہا ہے۔پوسٹروں میں مزید کہا گیا ہے کہ” آر ایس ایس ،بی جے پی خطے کے لوگوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غیر کشمیریوںکی یہاں بسا رہی ہے جسکا واحد مقصد علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے، کشمیریوںکو انکے وسائل سے محروم کیا جا رہا ہے ۔پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم رہیں اور بی جے پی/آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں۔