مسلم امہ عید پرخوشی کے لمحات میں کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کو یاد ررکھے،فریدہ بہن جی


 سری نگر— کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما  اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے امت مسلمہ کوعیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خوشی کے ان لمحات میں مسلم امہ بھارت اور اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھیں اور ان کی عملی مدد کے لئے متحد ہوکر آگے آئے،

عیدالفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کشمیری خاتون رہنما نے کہاکہ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کوتقریبا ایک ہی طر ح کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے ، دونوں خطوںمیں مسلمانوں کو اپنی شناخت وبقاکے خطرے کا سامنا ہے ، جہاں پربھارت اور اسرائیل ایک ہی ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی زمینوں اور دیگر املاک پر قبضہ کر کے انہیں اپنے ہی وطن سے بے دخل کررہے ہیں ۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری نسل کشی کے دوران اسرائیلی ظالم اور بے رحم فورسز نے ہزاروں فلسطینی شہید کیے جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںمودی سرکار اسرائیلی طرز کی پا لیسی کے تحت کشمیریوں کا قتل عام اور ان کی جائیداد و املاک پر قبضہ کررہی ہے،مقبوضہ علاقے میں بھارت نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید کیے

فریدہ بہن جی نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں کربلا برپا ہے جہاں کے مسلمان عالمی برادری خاص کر مسلم امہ کی مدد کے منتظر ہیں ،دس لاکھ کے قریب ظالم اور قابض بھارتی فورسزنے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں پر خوف و دہشت کے ماحول میں ہندوتوا تہذیب کو فروغ دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے،کشمیری مسلمانوں کی اپنی شناخت خطرے میں ہیںانتہاپسند اور فاشسٹ مودی سرکار ایک مذموم ایجنڈے کے تحت کشمیر کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہے۔

فریدہ بہن جی نے مسلم حکمرانوں کو خبر دار کیا کہ اگر انہو ں نے اس سنگین صورتحال میں اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے متحد ہوکر عملی اقدامات نہ اٹھائے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ،صورتحال کا یہ تقاضا ہے کہ پوری مسلم امہ اور اس کے حکمران متحدہو کرایک ہی آواز میں کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کو بچانے کے لئے آگے آئیں،

انہوں نے امت مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے صاحت ثروت کشمیری لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں سمیت  غریب اور بے سہارا افراد  کی دل کھول کر مدد کریں اور عید کی خوشیوں میں انہیں بھی شامل کریں۔ سینئر حریت رہنما نے کشمیری و فلسطینی حریت پسند عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ شہدا کی قربانیاں را ئیگاں نہیں جائیں گی اور ر اللہ تعالی کی مددسے دونوں خطے جلد آزادی کی منزل سے ضرور ہمکنار ہوں گے۔۔