سری نگر—جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں آتشزدگی کے نتیجے میں12 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں لاکھوں روپے کا سامان بھی جل گیا ہے۔
ڈوڈہ ضلع کے گواری بھلیسہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک درجن کے قریب دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھلیسہ کے گواری علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں بارہ دکانیں خاکستر ہوئی ہیں۔