بی جے پی مجھے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی


 سری نگر— پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ  بی جے پی مجھے  پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مودی حکومت اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعدظلم و جبر کے خلاف بولنے پر خاص طور پر ان کی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ پی ڈی پی لیڈروں کو دبائو ڈال کرپارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہم جبر کے خلاف کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں ہماری آواز لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال سے پردہ اٹھائے گی۔

انہوں نے لوگوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ محبوبہ مفتی بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں اسلام آباد-راجوری سیٹ پرپارٹی کی طرف سے امیدوارہونگی۔