سری نگر: ضلع رامبن میں متعدد مقامات پرمٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر جموں ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے۔
سرینگر جموں ہائی وے اس وقت سفر کے قابل نہیں ہے اور ٹریفک حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے تک ہائی وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خونی نالہ کے قریب مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر ہائی وے پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔