سابق چیف سیکرٹری پنجاب اورمعروف بیوروکریٹ جاوید محمود انتقال کرگئے۔وزیراعظم کا اظہارافسوس


 لاہور (صباح نیوز)سابق چیف سیکرٹری پنجاب اورمعروف بیوروکریٹ جاوید محمود انتقال کرگئے۔وزیراعظم  شہباز شریف نے  جاوید محمود کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا۔

سابق چیف سیکرٹری جاوید محمود کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10بجے آبائی گاؤں روشن بھیلہ،قصور میں ادا کی جائے گی

سابق چیف سیکرٹری پنجاب اورمعروف بیوروکریٹ جاوید محمود  کے انتقال پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے  مرحوم کی بلندی  درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم جاوید محمود کے حوالے سے کہنا تھا کہ مرحوم ایک انتہائی قابل افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا