وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور زیرِ بحث آئے۔وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاوس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔