کوئٹہ (صباح نیوز)عید سے قبل کوئٹہ میں مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 50 سے 100روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے ہو گئی جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کوئٹہ میں بکرے کا گوشت 2100 سے 2200 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے اور بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔