سری نگر— بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر سے 4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان نوجوانوں میں محمد اشرف لایا، نژیر احمد آہنگر،علی محمد اورمحمد اکبر ملک شامل ہیں ۔ ان نوجوانوں کو ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد اشرف لایا، نژیر احمد آہنگر خلاف پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ اور پولیس اسٹیشن بارہ مولہ میں کئی سال قبل مقدمے درج ہیں۔ محمد اشرف لایا ولد غلام رسول ساکن جامع محلہ بارہ مولہ اور نژیر احمد آہنگر ولد علی محمد ساکن وہی پورہ ٹنگمرگ کا رہنے والا ہے۔
ادھر علی محمد ساکن لالپورہ کھرکھال کنزر اور محمد اکبر ملک ولد عبدالغنی ساکن لالپورہ وانکھال کنزر کو ادھم پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔