مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔

سی آر پی ایف اہلکار نے ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سی آر پی ایف اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کردیا گیا ہے۔