سری نگر:بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں جمعہ کو اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع بارہ مولاکے علاقے صبورہ نالہ اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔شہید ہونے والے نوجوان کی ابھی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔