راولاکوٹ، سون ٹوپہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ رمضان لمارک اللہ کاقرب اور تقویٰ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،اس ماہ مبارک میں مسلمان برائیوں سے بچتے اور نیکیوں کی طرف مائل ہوتے ہیں یہی رویہ بقیہ گیارہ ماہ میں اختیار کرنا ہے، رمضان میںاس ساری تیار ی مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کے دین کو غالب کرنے کا عزم اور حوصلہ پیدا کرنا ہے،ہم مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کریں اور اللہ کے دین غالبے کی جدوجہد نہ کریں یہ کیسے مسلمان ہیں،اللہ کے دین کے قیام اور غالبے کی جدوجہدکرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے راولاکوٹ حلقہ نمبر 5سون ٹوپہ میں منتخب کونسلر عمیر افراز سے طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر ضلع سجاد انور،منتخب کونسلر عمیر افراز نے خطاب کیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ امت مسلمہ نے قرآن وسنت سے دوری اختیارکی توآج مشکلات اور مصائب کا شکارہے۔بزدل حکمران اللہ کی بجائے امریکہ سے ڈر رہے ہیں،آج غزہ اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے،جماعت اسلامی نے آج یوم القدس مانے کااعلان کیا ہے،القدس اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنی ہے مگر اصل مسئلہ امت کے حکمرانوں کاہے وہ اپنا کردارا دا رنہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہندوستان اور اسرائیل بے دردی سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو شہید کررہے ہیں،مقامات مقدسہ شہید کر رہے ہیں او ر قبلہ اول کی شدید خطرات لاحق ہیں مسلم آمہ جاگئے۔