پوری قو م جمعتہ الوداع پرمسجد اقصیٰ اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرے ڈاکٹر محمد مشتاق خان


راولپنڈی (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی 5ا اپریل جمعتہ الوداع کو پورے کشمیر اور گلگت میں یوم القدس منائے گی،پوری قوم اس دن مسجد اقصیٰ اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرے،غزہ میں اسرائیل کی کھلی جارحیت,دہشت گردی اور معصوم انسانوں کا قتل عام جاری ہے، سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں,عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور دنیا بھر میں شدید احتجاج کے باوجود اسرائیل مسلسل بمباری سے باز نہیں آرہاہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوںنے سابق امیرضلع راولپنڈی سردار صالح طاہر کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ، سابق امیر ضلع رولپنڈی صالح طاہر سمیت دیگر قائدین  نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ،رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہر سال عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے،جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر گلگت بلتستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس روز پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مہاجرین مقیم پاکستان کے نظم ہا کے تحت ”یوم القدس” پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی،برادرر تنظیموں,اسلامی جمعیت طلبہ,جے آئی یوتھ,جمعیت طلبہ عربیہ,اسلامک لائیرزفورم,سمیت پوری قوم بھرپور شرکت کرے ، انھوں نے کارکان کو ہدیات جاری کرتے  ہوئے کہاکہ وہ  دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران کے ساتھ رابطہ کرکے اس موقعے پر ان کی شرکت یقینی بنائیں۔اپنے ضلعے کی ہر بڑی مسجد کے باہر سٹالز لگائیں اور غزہ کے لیے فنڈز کی اپیل کریں،ہر مسجد کے خطیب سے ملاقات کریں اور جمعے کے خطبے میں اسرائیلی جارحیت کو موضوع بنانے کی اپیل کریں،نمازجمعہ کے فوری بعد ہر مسجد کے باہر احتجاج کرنا آسان ہوتا ہے اس لیے علماء کرام کے ذریعے اعلانات کرائے جائیںحلقہ خواتین اور جمعیت طالبات کو اس یوم کے حوالے سے متحرک کریں اور جہاں جہاں ممکن ہو خواتین کے ذریعے بھی احتجاج کو یقینی بنایا جا ئے ۔