مظفر آباد: متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر 1989کی آباد کاری کے حوالے سے چیرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین احمد کے بیان کو بعض لوگ سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط طریقے سے پیش کررہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین احمد کے بیان کا واحد مقصد یہ تھا اور ہے کہ آبادکاری اسکیم پر عملدرامد کے دوران ذمہ داران مہاجرین کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ان کے خدشات و تحفظات دور ہوجائیں۔باقی آبادکاری سکیم کا آغاز بجائے خود ایک خوش آئندہ اور حوصلہ افزا اقدام ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو سرعت اور شفافیت کے ساتھ تکمیل کو پہنچایا جائے تاکہ تمام کے تمام مہاجرین با عزت اور پر وقار طریقے آباد ہوجائیں ۔