سری نگر— بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں7کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوجوانوں کو قصبے کے علاقے فروٹ منڈی کراسنگ سے ایک تلاشی کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔ بارہمولہ کے4 نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تین اور نوجوانوں فیصل احمد، عاقب اور عادل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ادھم پور اور کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کیے جانے والوں میں,وسیم معراج ،بشیر احمد، بلال احمد ڈار ، آصف علی بٹ شامل ہیں فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں