وادی گریز میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع


 سری نگر— شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے وادی گریز میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جب کہ بانڈی پورہ ضلع کے میدانی علاقوں میں شدید سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے  سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔

گریز کے داور علاقے میں دو سے تین انچ تک برف جمع ہوئی ہے، جب کہ تلیل اور دیگر بالائی علاقوں میں چھ انچ تک کی تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

دریں اثنا، بانڈی پورہ-گریز روڈ کوک طرفہ ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا۔