پشاور، گھر میں گیس دھماکا، نوجوان جاں بحق، 3 بچے زخمی


پشاور(صباح نیوز) پشاور کے علاقے گنج کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور3بچے زخمی ہو گئے ۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق رات میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے جلتا چولہا بند ہو گیا تھا اور گیس کی فراہمی بحال ہونے پر گھر میں گیس بھر گئی۔ صبح چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوا اور گھر میں بھری ہوئی گیس سے آگ بھڑک اٹھی ۔