کراچی (صباح نیوز)سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکی مجموعی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئی ،
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں،30اور31 مارچ کو سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیز،ٹیکس وصولی کیلئے بینک برانچز کھلی رہیں گی، ٹیکس دہندگان کو ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے۔۔