اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم

راولپنڈی (صباح نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی ۔جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی ختم ہو چکی ہے، تمام قیدیوں کے لواحقین معمول کی ایس او پیز کے مطابق ملاقات کر سکیں گے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔