بلوچستان میں سینیٹ 11نشستوں کیلئے 13امیدوار میدان میں رہ گئے

کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان سے سینٹ کی 11نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں 33میں سے 20امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ بلوچستان سے تمام سینیٹر افہام و تفہیم  فارمولے کے تحت بلامقابلے منتخب ہونگے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینٹ کی 11خالی نشستوں پر33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔

کاغذات واپس لینے کی  بدھ کو  آخری تاریخ کی مقررہ وقت تک 20امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے جن میں جنرل نشستوں سے آٹھ امیدواریار محمد، اختر محمد، سعید الحسن، مولانا عبدالواسع ، اورنگزیب، نسیم الرحمان، کہدا بابر، میر چنگیز خان جمالی،: ٹیکنو کریٹ کی نشستوں سے سات امیدوار مولانا عبدالحق ہاشمی، راحیلہ حمید درانی، طارق حسین، امان اللہ کنرانی، ڈاکٹر حسین اسلام،رحمت اللہ،امجد علی صدیقی،خواتین کی نشستوں سے پانچ امیدوار وں مستور، یاسمین، مہ زیب، ثنا جمالی،

کرن بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ 11نشستوں کیلئے 13امیدوار میدان میں رہ گئے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8امیدوار،: ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کیلئے تین امیدوار ، خواتین کی دو نشستوں کیلئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ہے امیدواروں کی حتمی لسٹ کل جاری کی جائے گی۔