وزیر اعلی بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم


کوئٹہ (صباح نیوز)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائے جائیں۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جارہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔۔