پشاور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے پرپشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔
درخواست مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے، اسمبلی اجلاس بلایا جائے اورمخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالا جاسکے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔