ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

کراچی(صباح نیوز) نارتھ ناظم آباد میں غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔عامر شہزادترجمان ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا، ان کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔ دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے یاد رہے گزشتہ دنوں دونوں بچے اپنی خالہ کے غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔8۔ بچوں کو بازیاب کرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اہم کردار ادا کیا۔