مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر پیپلز لیگ ، پیپلز فریڈم لیگ پر پابندی عائد


سرینگر:بھار ت کی انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں پر پر پابندی عائد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو تنظیموں جموں وکشمیر پیپلز لیگ اور جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ  پر پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

دونوں تنظیموں پر پابندی کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کیا۔ انہوں نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طو رپر نظر بند محمد یاسین ملک کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر عائد پابندی میں مزید پانچ برس کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔یاد رہے کہ مودی حکومت آزادی پسند تنظیموں تحریک حریت جموں وکشمیر،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ ، دختران ملت اور جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو بھی غیر قانونی تنظیمیں قرار دے چکی ہے