سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مختلف حادثات میں 2بچوں سمیت سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ضلع کشتواڑ کے علاقے بھنڈار کوٹ کے قریب ایک کار گہری کھائی میں گرنے سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ضلع رام بن میں ایک حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور سریندر کمار ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔
کولکتہ کا رہائشی بھارتی شہری بھاسکر سین منشی ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار میں 25 سالہ اشفاق احمداپنے گھر پر پراسرار طورپر مردہ پایا گیاہے۔