سری نگر: سری نگر میں آتشزدگی کے باعث تین دکانیں اور چار رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔
سری نگر کے ڈان ٹان علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار مکان جل گئے جن میں دو گھر چار منزلہ جبکہ دیگر دو تین منزلہ تھے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔سرینگر ہی کے علاقے لالچوک میں آتشزدگی کے سبب تین دکانیں جل گئیں۔ایک افسر نے بتایا کہ آگ آج صبح ایک پانچ منزلہ تجارتی پلازے کے گرانڈ فلور میں بھڑک آٹھی جس کی وجہ سے تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
دریں اثنا جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کے نام غلام احمد، نورین اختر اور روزیہ اختر بتائے جاتے ہیں۔