برمنگھم( صباح نیوز) تحریک کشمیر یورپ نے(بدھ کو) 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ، یورپ بھر میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دہشتگردی اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر اور بے نقاب کیا جائے گا دنیا کو بتایا جائے گا کہ بھارت ایک ظالم اور انسانیت کا قاتل اور دشمن ملک ہے بھارت کے اندر اقلیتیں محفوظ نہیں اور بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے بھارتی حکمران کسی وعدے اور معائدے کی پابندی نہیں کرتے بھارت خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ملک ہے۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے جمہوریت اور آزادی کا جشن نہیں منا سکتا بھارت نے کشمیریوں کے جمہوری حقوق حق خودارادیت کو غصب کر رکھا ہے کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدوں کی خلاف ورزی اور فوجی قوت کے بل بوتے پر غلام بنا رکھا ہے بھارت جمہوریت اور انسانیت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے عالمی برادری کے لیے لعمہ فکریہ ہے کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل پر توجہ دیں۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا ہے 26 جنوری کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے ،
اس موقع پر برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا جائے گابھارت کے ناپاک عزائم مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے بھارتی منصوبوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا کہ بھارت جس راستے پر چل رہا ہے ،اس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں مذید اضافہ ہوگا اور کشمیری بھارت کے حربوں اور ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔