حکومت کے کردار،معاشی دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کسی وقت بھی سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے،راناثناللہ خاں


فیصل آباد( صباح نیوز )مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناللہ خاں نے کہاہے کہ حکومت کے کرداراورمعاشی دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کسی وقت بھی سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے۔ایمرجنسی اورصدارتی نظام کے شوشے عوامی حمایت سے محروم  اورسیاسی طورپرمرحوم ہونے کی وجہ سے چھوڑے جارہے ہیں۔

ان ہاؤس تبدیلی کے نمبرپورے نہ بھی ہوں توہم کسی فون کا ل کے منتظرنہیں اتحادی ہوسکتے ہیں۔درجنوں حکومتی ارکان خوداپنے سیاسی مستقبل سے پریشان ہیں مگروہ ڈنڈے سے خوفزدہ ہیں۔ہم غیرجمہوری اورغیرآئنی طریقہ سے حکومت گر اکرعمران خان کوسیاسی شہیدنہیں بناناچاہتے۔وہ عوام کی نظروں سے پہلے ہی گرچکی ہے۔حکومت میں شامل جوارکان اپنے سیاسی مستقبل کومحفوظ کرناچاہتے ہیں آج ہمارے ساتھ آجائیں تو24گھنٹوں میں حکو مت گرسکتی ہے۔

”صباح نیوز”سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ سینیٹ میں عددی برتری ہونے کے باوجودہم فون کال کی مداخلت سے عدم اعتمادنہ لاسکے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کاصفحہ پھٹ چکاہے اُس کے اپنے ارکان چھوڑ رہے ہیں ۔نوازشریف کی میڈیل رپورٹ جعلی نہیں حکومت خودجعلی ہے یاعمران خان میاں نوازشریف کی مووجودگی سے خوفزدہ تھے۔

میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت نے تیارکروائیں اورعمران خان کے ذاتی ڈاکٹرنے نگرانی کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حککمران24گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں سچ اُن کی تربیت میں نہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مریم نوازنے پاکستان میں اورمیاں نوازشریف نے باہربیٹھ کربھی حکمرانوں کاسیاسی علاج کردیاہے جس سے اُسے آرام آجائے گااوراُمیدہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مقابلہ کے بعدگرپرآرام کریں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ فریب اوردھوکہ سے اقتدارمیں آنے والوں نے ساڑھے تین سال میں اپنے کردارسے اپنی سیاست کودفن کردیاہے۔میاں نوازشریف حکومت کی نہیں  اپنی مرضی سے واپس آئیں گے کیسزمیں سرخروبھی ہوں گے اورپارٹی کی قیادت بھی کریں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت سے بلدیاتی انتخابات کروانے کی توقع نہیں وہ پہلے ضمنی اوربعدازاں اپنے ہوم گرائونڈسے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے خوفزدہ بھی ہے اوراُسے پنجاب سے ایک سیٹ بھی نہ ملنے کایقین ہے اس کے باوجوداگروہ عدلیہ کے حکم پر الیکشن کروائے گی تومیدان میں نظربھی نہیں آئے گی۔