بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے فرضی جھڑپ میں چار دیہاتی ہلاک کر دئیے


 نئی دہلی — شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںفورسز اہلکاروں نے چار دیہاتیوں کو ایک فرضی جھڑپ میں ہلاک  کر دیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاـماؤسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے بیجاپور میں فرضی تصادم میں چار بے گناہ دیہاتیوں کو ہلاک کیا ہے جن کی شناخت مانڈوی ماتا، کڈیام دنیش، ادوپارہ سودھی کیسو اور مدکم راجو کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ چاروں عام دیہاتی تھے اور ان کا نکسل گوریلوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان لوگوں کو  ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے ایک مشترکہ فرضی جھڑپ میں قتل کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگل میں رہنے والے قبائلیوں کا استحصال کیا جا رہا ہے ، انہیں جنگلوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور جنگ جیسی صورتحال پیدا کر دی گئی ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں چار دیہاتیوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔