نئی دلی — بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے مزید 4 افراد کو ہلاک کر دیا۔ ان افراد کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے اہلکاروں نے ضلع بیجاپور میں چھوٹے تنگالی جنگل کے قریب تلاشی آپریشن کے دوران ہلاک کیا،پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کے علیحدہ پسند قرار دیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کملوچن کشیپ نے ذرائع ابلا غ کو بتایا کہ جنگل سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔قبل ازین فورسز نے اتوارکے روز چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کے جنگلاتی علاقے میں تین افراد ہلاک کیے تھے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مارے جانے والے یہ تینوں افراد کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ماؤسٹ) سے وابستہ تھے اور وہ فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے تاہم ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں دوران حراست تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ بھارتی ریاستوں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ،
اڈیسہ، ناگالینڈ، میزورم ، منی پور، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور آسام سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں سرگرم ماؤ نواز اور مارکسی تحریکیں بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔۔