خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان معاملات طے


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینیٹرز کے انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کرلیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پانے کے علاوہ سینیٹرز کے انتخابات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا جس پارٹی سے اپوزیشن لیڈر ہوگا، وہی دوسرے اتحادی کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں تعاون کرے گا جس کا سینیٹر ہو گا وہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں تعاون کرے گا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے دستبردار ہوچکی ہے۔