پشاور(صباح نیوز)پشاور میں مختلف امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں، ادویات کی قلت نے مریضوں کی مشکلات بڑھا دیں جبکہ 2400 کی انسولین 3700 روپے پر ملنے لگی۔
پشاور میں شہریوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مرگی، بخار، درد اور سینے کے امراض کی ادویات غائب ہیں اور مریض بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا نوٹس لیں تاکہ قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔ ہول سیل ڈیلر نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا جس کے سامنے ان کا بھی بس نہیں چلتا ۔