کوٹلی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈونرکانفرنس یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 68لاکھ سے زئد کے عطیات کا اعلان

کوٹلی ( صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے زیر اہتمام کوٹلی میں یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،کوٹلی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈونرکانفرنس یتیم بچوں کی کفالت کے لیے 68لاکھ سے زئد کے عطیات کا اعلان،ڈونر کانفرنس میں بڑی تعداد میں اہل خیر شریک ہوئے کانفرنس سے مرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ذکراللہ مجاہد الخدمت فاؤنڈیشن آز اد کشمیرکے صدر ریٹائرڈ کرنل ظفر رشید عباسی اخترعباس  کمیوڈور محسن مرزاسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ظفررشید عباسی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکی پوری کوشش ہے کہ کوئی ایک یتیم بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ،الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی امید بن چکی ہے بلاتخصیص غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں،

الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرآرفن بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ 7دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی کام کرتی ہے،ہم ان اہل خیر کا شکریہ اداکرتے ہیں جو اس کام میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیتے ہیں،دکھی انسانوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا کا درس دیتاہے۔