حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی تشکیل دے، ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن

لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کا اسی طرح یقین ہے جس طرح صبح سورج کے طلوع ہونے کا یقین ہے،جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ لیتے تو کشمیری آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہوتے ،ہندوستان اور اسرائیل دہشت گرد ریاستیں ہیں کشمیریو ں اور فلسطینیوں کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے قتل کیاجارہاہے،عالمی اور اسلامی برادری ا س کا نوٹس لے،حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے کرعملی اقدامات کرے تاکہ کشمیر کو آزا د کرایاجاسکے،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے لیے اپنا لہوپیش کیاہے،نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مظالم بے نقاب کریں،

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 71ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوںنے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،کشمیریوںکو بے دردی سے شہید کیاجارہاہے آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجارہاہے مسلم تشخص ختم کیاجارہاہے نریندرمودی ہندو وزیر اعلیٰ لانے کے لیے ہندوآبادی کے علاقوں میں سٹیوں میں اضافہ کررہاہے،کشمیریوں کی جائیدادیں ضط کررہاہے ،مگر ا ن سارے مظالم اور استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے عزم آزادی کے جذبے کو سرد نہیں سکا،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیںتحریک آزاد ی کشمیردراصل تحریک پاکستان کاہی تسلسل ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بانی پاکستان قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا،پاکستان کے حکمرا ن اپنی شہ رگ کو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے ،اس موقع پر انھوںنے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرفوری طورپر ایڈوائزر برائے استصواب کا تقررکرے۔