کراچی(صباح نیوز)رمضان صبر وتزکیہ کا ٹرینگ پروگرام اور روزہ اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے قرآن انسٹی ٹیوٹ کیمپس ون میں استقبال رمضان کے پروگرام میں شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزیدکہنا تھاکہ ماہ صیام تقوی کے حصول کا مہینہ ہے۔ قیمتی مقدس ایام کے ساتھ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ جلد سایہ فگن ہونے والا ہے۔ بحیثیت خلیف اللہ۔اپنے نفوس کا تزکیہ کیجیے۔اس مہینے میں شیطان قیدکردیاجاتا ہے ۔ لیکن اپنی خواہشات کو ہمیں خود قید کرنا ہوتا ہے۔اس ماہ میں نیکیوں کی سیل لگتی ہے نیک عمل کا اجر ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
ماہ صیام زندگی سرچشمہ ہدایت یعنی قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے۔قرآن سے تعلق مضبوط تر کیجیے بحیثیت اللہ کے نائب یہ ہماری تربیت کامہینہ ہے۔ قرآن کو مان کر صرف تلاوت۔ ہی نہیں کرنی ہے بلکہ اس کو سمجھ کر عمل پیرا ہونا ہے اور دوسروں تک پہنچانا بھی ہے تو ہی در حقیقت اس نعمت قرآن کی قدردانی ہوگی۔
علاوہ ازیں انہوں نے دس رمضان یوم باب الاسلام سترہ رمضان یوم الفرقان،20 رمضان فتح مکہ 27 رمضان قیام پاکستانکی اہمیت پربھی رووشنی ڈالی۔اس موقع پر خواتین اور طالبات نے بھر پور شرکت کی تھی۔اس موقعہ پر معلمات اور طالبات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک تعداد شریک تھی۔