بلاول بھٹو کی لاہور اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشننز کے صدور اسد منظور بٹ،ریاست علی کو مبارکباد


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشننز کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تہینی پیغام میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اسد منظور بٹ سمیت دیگربار کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وکلا برادری کے ساتھ اچھے تعلقات استوار رکھے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے ، وکلا مل کر معاشرے میں انصاف برابری قانون کی حکمرانی کیلئے کام کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سجاد حیدر میتلا اور دیگر عہدیداروں اسی طرح حیدر آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایاز تونیو سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی انھوں نے مبارکباد دی ہے ۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز آئین کی حکمرانی اور انصاف کے اصولوں کا پرچم بلند رکھتی ہیں۔ پیپلزپارٹی 1973 کے آئین کی خالق ہے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں تاریخی کردار ادا کرتی رہی ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ وکلا برادری کے ساتھ اچھے تعلقات استوار رکھے ہیں جس سے جمہوریت مستحکم ہوئی ہے ‘ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور وکلا مل کر معاشرے میں انصاف برابری قانون کی حکمرانی کیلئے کام کریں گے