قومی اسمبلی کے پرانے میڈیا کارڈز منسوخ، نئے جاری ہوں گے

اسلام آباد (صباح نیوز)  16ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کے انتخابات کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس کیلئے میڈیا کے نمائندوں کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری کئے جائیں گے ، پریس گیلری کیلئے جاری کئے گئے پرانے کارڈ منسوخ ہو چکے ہیں ،لہذا پرانے کارڈ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں  داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،

میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنے نئے کارڈ کے اجرا  کیلئے رابطہ کریں ۔ ترجمان کے مطابق  پریس گیلری میں  صرف نئے کارڈ کے حامل میڈیا کے نمائندوں کو داخلے کی اجازت ہو گی ۔ پریس گیلری میں محدود نشستیں موجود ہیں لہذا  کسی بد نظمی سے بچنے اور سیکورٹی ایشو ز کے پیش نظر پریس گیلری میں موجود نشستوں کے مطابق کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ تمام میڈیا نمائندوں سے درخوست ہے کہ وہ  پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کے موقع پر اپنے کارڈ اویزاں  رکھیں اور سیکورٹی پر مامور عملے سے تعاون کریں