پشاور،گھر کی چھت گرگئی ،خاتون اور بچہ جاں بحق


 پشاور(صباح نیوز) پشاور کے علاقے دوران پور میں واقع ایک گھر کی چھت گر گئی،خاتون اور بچہ جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق پشاور کے علاقے دوران پور میں واقع ایک گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ چھت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال کر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ بارش کے باعث گھر کی چھت بوسیدہ ہو کر گری ہے۔