سینیٹر مہرتاج روغانی نے سینیٹ نشست چھوڑنے کی خبر کی تردید کردی


اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی جانب سے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی خبر کی تردید کردی گئی  ۔

  پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن سینیٹر پروفیسر ڈاکٹرمہرتاج روغانی نے ان سے منصوب ایک اخبار میں شائع شدہ خبر جس میں انکی جانب سے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی بات کی گئی ہے کی تردید کرتے ہوئے اسے حقیقت کے برعکس قرار دیاہے۔ سینیٹر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے مذکورہ شائع شدہ خبر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بالکل صداقت نہیں اور ان سے متعلق اس خبر کی اشاعت پر انہیں بہت دکھ ہوا کیونکہ یہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، وہ سینیٹ کی ممبر ہیں اور بطور رکن ایوان بالا اپنے فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔